پانچ سالہ لڑکے اسپتال میں واقع ہوئی موت ، اہلِ خانہ کا ڈاکٹروں پر لاپرواہی برتنے کا الزام

 

پتور 10؍ اپریل 2019(فکروخبر نیوز) یہاں کے ایک اسپتال میں زیر علاج پانچ سالہ بچہ کی موت واقع ہونے پر اہلِ خانہ نے ڈاکٹروں پر لاپرہی برتنے کا الزام عائد کیا ہے۔ بچہ کی شناخت یادیش ابن ہریش چندرا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق 8؍ اپریل کو بخار کی وجہ سے بچہ کا علاج ڈاکٹر سری کانت سے کرایا گیا جنہوں نے ایک مقامی اسپتال میں داخل کرنے کا مشورہ دیا۔بچہ کے والد نے الزام لگایا ہے کہ اسپتال میں داخل کرنے سے قبل میرے بچہ کی حالت قدرے بہتر تھی ۔ اسے گلکوس دینے کے بعد اس نے قئے شروع کردی ۔ ڈاکٹروں سے رابطہ کرنے پر فوری طور پر وہ نہیں پہنچ سکے۔ شام ساڑھے سات بجے پہنچے ڈاکٹر نے بچہ کی موت کی خبر سنا کر ہمیں حیرت میں ڈال دیا۔ والد نے الزام لگاہے کہ بچہ کی موت ڈاکٹر اور اسپتال عملہ کی لاپرواہی سے واقع ہوئی ہے۔ پتو رپولیس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

Share this post

Loading...