بنگلورو 18/اپریل 2020(فکروخبر نیوز/ذرائع) ہوسپیٹ میں ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد میں کورونا وائرس کے مثبت معاملات سامنے آنے کے بعد ریاست بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ضلع بلاری کے ہوسپیٹ نامی شہر میں ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد کو کوویڈ۔19کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد پورے علاقہ پر نظر رکھی جارہی ہے۔ گیارہ میں سے سات افراد وہ ہیں جن کا ایک مرتبہ ٹیسٹ منفی آچکا ہے۔ ان تمام افراد کو ضلع اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ ان گیارہ افراد کو کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بلاری میں کورونا وائرس سے متأثرہ افراد کی تعداد 13ہوگئی ہے۔
اس اچانک بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے 16بخار ٹیسٹ کے کلینک اور چھ کوویڈ کیر سینٹر کا انتظام کیا ہے۔ آئسولیشن سینٹر میں مریضوں کی اچھی طرح دیکھ بھال کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔
Share this post
