اطلاعات کے مطابق مہاراج نامی شخص نے ایک اے ٹی ایم مشین سے دس ہزار روپئے نکالے جس کے بعد دوبارہ اس نے جب دس ہزار روپئے کا ٹرانزیکشن کیا تو مطلوبہ رقم مشین سے باہر نہیں آئی ۔جس کے بعد وہ وہ بغیر ٹرانزیکشن رد کئے وہاں سے نکل گایا۔ جب دوسرے روز وہ بینک پہنچا تو کھاتے سے کل بیس ہزار روپئے نکالے جانے کی تفصیلات فراہم کی گئی۔ شکایت کرنے پر جب سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھا گیا تو پتہ چلا کہ دوبارہ رقم نکالنے کے بعد مشین سے باہر نہ آنے پر مہاراج وہاں سے نکلا اور کچھ ہی دیربعد ایک شخص اے ٹی ایم مشین کے پاس آیا اور جب اے ٹی ایم مشین میں رقم دیکھی تو وہ لے کر چلتا بنا ۔ فوٹیج کی بنیاد پر دوسرے شخص کی تلاش جاری ہے۔
بس اور کے ایس آرٹی بس کے مابین تصادم ، بارہ افراد شدید زخمی
پتور 02؍ جولائی (فکروخبرنیوز) بس اور کے ایس آرٹی سی بس کے مابین پیش آئے تصادم میں بارہ افراد کے شدید زخمی ہونے کی واردات نیرا کٹے باجا تو ر گاؤں میں پیش آئی ہے۔ زخمیوں میں تمام افراد کی شناخت نہیں ہوپائی ہے تاہم ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق ناراین گوڈا (53) کرن (23) بساواراج ، پشپاوتھی (48) حمید ، کبیر ، میمونہ ، عبدالرحیم اور سریش (32) مقیم ٹپٹور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جن کو مختلف اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اطلاعات ک مطابق بنگلور سے منگلور جانے والی لاری اور بنگلور کی جانب سے جارہی بس کے درمیان تصادم کی وجہ بارہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثہ میں لاری کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ مقامی لوگوں نے شدید زخمی لاری ڈرائیور کو کسی طرح باہر نکالنے کی کوشش کی تاہم اس میں وہ ناکام رہے ۔ مجبوراً ان کو کرین کو بلانا پڑا جس کے پہنچنے کے بعد ہی لاری ڈرائیور کو منگلور اسپتال پہنچایا گیا ۔ سڑک حادثہ کی وجہ سے دو گھنٹے تک ٹرافک نظام متأثر رہا۔ لاری اور بس کو راستے سے ہٹائے جانے کے بعد ٹپر لاری اور اور ایک دوسری لاری ڈرائیور کے درمیان اپنی سواریاں آگے بڑھانے کے تعلق سے بحث ہوگئی جس کے نتیجہ میں لاری کھائی میں گرگئی جس کیوجہ سے مزید ٹرافک کا نظام کئی گھنٹہ متأثر رہا۔ بلآخر اپنا انگڈی پولیس نے ٹرافک نظام کو درست کیا ۔ سرکل انسپکٹر انل کلکرنی نے اسکول اور کالجوں کے طالب علموں کو اپنی سواریوں کے ذریعہ ان کے گھروں کو پہنچایا۔
Share this post
