ہوشیار!! سی آئی ڈی ظاہرکرکے ہار چھینے والا گروہ شہر میں ہے سرگرم ، پولیس نے کیا خبردار

 

منگلورو 25؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) خود کو سی آئی ڈی اور پولیس محکمہ سے تعلق کی بات کہتے ہوئے ہار چھین کر فرار ہونے والا گروہ شہر میں سرگرم عمل ہے جس سے ہوشیار رہنے کی بات ڈی سی پی کرائم اینڈ ٹرافک اوما پرکاش نے کہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اڈپی میں ہار چھین کر فرار ہونے کے کئی معاملات درج کیے گئے ہیں جس میں واردات انجام دینے والے خود کا تعلق سی آئی ڈی اور پولیس محکمہ سے بتاتے ہوئے وارداتیں انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں اڈپی پولیس کی جانب سے ایک پیغام موصول ہوا ہے جس میں یہ بات کہی ہے کہ ایک گروہ خود کا تعلق سی آئی ڈی اور محکمۂ پولیس سے بتاتے ہوئے وارداتیں انجام دے رہا ہے اور لوگوں سے قیمتیں اشیاء لوٹنے میں مصروف ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ کالے رنگ کی گاڑی پر سوار آتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم منگلور کے لوگوں کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ اس سلسلہ میں بندرگاہ پولیس تھانہ میں ایک معاملہ بھی درج ہوا ہے جس میں ایک بہتر سالہ شخص بھگواداس مقیم الاکے کو ایک شخص دھوکہ دینے میں کامیاب ہوگیا اور ایک ہار دو انگوٹھیاں لے اڑا ۔ اس لیے عوام اس سلسلہ میں ہوشیار رہیں۔ اوما پرشانت نے کہا کہ پولیس لوگوں کو خبردار کررہی ہے کہ اپنے قیمتی اشیاء کی خود حفاظت کریں اور کسی کے جھانسہ میں نہ آئیں۔ 

Share this post

Loading...