داونگیرہ15؍ جنوری 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) پولیس نے بتایا کہ جمعہ 14 جنوری کو کرناٹک کے داونگیرے ضلع کے جگلور تعلقہ کے کناناکٹے گاؤں میں ایک کار سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد سات افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ سی بی ریشیانتھ کے مطابق جو جائے حادثہ پر پہنچے، کار کا ڈرائیور نشے میں تھا اور نیشنل ہائی وے 13 پر کناناکٹے ٹول گیٹ کے قریب سو گیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ کار میں سوار افراد مکر سنکرانتی منانے کے لیے بنگلورو سے وجئے نگر ضلع کے ہوساپیٹ کی طرف جارہے تھے کہ کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ ٹکر لگنے سے 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر ہسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ مرنے والوں کی شناخت 22 سالہ ملنگوڑا، 21 سالہ سنتھوش، سنجیو (20)، جی بھیم (18)، راگھو (23)، سدیش (20) اور ویدامورتی (18) کے طور پر کی گئی ہے۔
مرنے والوں میں چار کا تعلق یادگیر ضلع کے شاہ پور تعلقہ سے تھا، اور دو کا تعلق وجئے نگر ضلع کے کڈلیگی تعلقہ سے تھا۔ ساتواں شخص وجئے پور ضلع کے تلی کوٹی کا رہنے والا تھا۔
مرنے والوں کی لاشوں کو جگلور کے سرکاری اسپتال کے مردہ خانہ میں منتقل کیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع مقتول کے لواحقین کو دی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ مزید تفتیش جاری ہے۔
ذرائع : ٹی این ایم کے ان پٹ کے ساتھ
Share this post
