منگلورو 26 اپریل 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع) شہر کے کلاک ٹاور کے قریب ایک بہت بڑا ہورڈنگ 26 اپریل، منگل کو اچانک گر گیا جس سے اس کے قریب کھڑی تین کاروں کو نقصان پہنچا۔ فائر سروس کے عملے نے موقع پر پہنچ کر ہورڈنگ کی جگہ کے ساتھ ساتھ علاقے سے گاڑیوں کو بھی کلیئر کیا۔ اس واقعہ سے سڑک پر گاڑیوں کی آمدورفت میں کچھ دیر کے لیے متأثر رہی۔
یہ ہورڈنگ 27 سے 30 اپریل تک ٹاؤن ہال میں ہونے والی سینئر نیشنل پاور لفٹنگ چیمپئن شپ کے سلسلے میں تھی۔ خوش قسمتی سے ہورڈنگ گرنے کے وقت اس کے نیچے کوئی نہیں تھا۔
Share this post
