ہوناور:سرکاری اردو اسکول سمسی کے پورے ایک سو سال مکمل

اس سلسلہ میں شعبۂ صحت کا میلا ، سلائی کڑھائی کی تربیت کا مرکز ، اسکول کے لیے صدر دروازہ (مین گیٹ) ، کتابوں کا رسمِ اجراء ، تعلیمی انعامات ، نوجوانوں اور خدمت گزاروں کے لیے تہنیت ، سرکاری منصوبوں سے آگاہی اور اس سے استفادہ کے لیے معلوماتی مرکز کا قیام زیر غورہے۔ اس کے علاوہ اس موقع پر ایک شاندار ثقافتی پروگرام کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ اس عظیم الشان صدسالہ جشن کے موقع پر ضلع کے وزیر ، لوک سبھا ممبرز ، اقلیتی شعبہ کے وزیر ، مقامی وعوامی لیڈران ، شعبۂ تعلیمات کے افسران اور مختلف مقامات سے مذہبی رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔ سو سالہ جشن کمیٹی کی جانب سے سمسی کے باشندگان جو بیرونِ سمسی مقیم ہیں اسی کے ساتھ ساتھ وہ حضرات جو اسکول سے وابستہ ہیں ان سے مؤدبانہ درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس کمیٹی کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اس میں برابر کے شریک ہوں اور اسکول اور سمسی گاؤں سے نسبت رکھنے والے پرانے اشخاص کی تصاویر اور مضامین لکھ کر درج ذیل پتے پر 15 ؍ نومبر 2015تک پہنچادیں۔ 

ڈاکٹر اسماعیل تلکنی رام تیرت روڈ ، ہوناور ، یوکے 581334
موبائل : 9449775921/ 9448175921
جناب محمد اقبال خان 
صدر مدرس ، اردو اسکول سمسی 
پوسٹ سمسی ، تعلقہ ہوناور ، یوکے 
موبائل : 9481373923

Share this post

Loading...