ہوناور 27/ اگست 2019(فکروخبر نیوز) تعلقہ کے ہیرا انگڈی علاقہ میں کئی سالوں سے مقیم افراد کے لیے حکومت کی جانب سے آج پٹہ تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر ہیرا انگڈی پنچایت ہال میں منعقدہ تقریب میں رکن اسمبلی سنیل نائک کے ہاتھوں پٹے تقسیم کیےگئے۔ تقریب میں موجود لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے ایم ایل اے نے کہا کہ ضلع میں زیادہ تر اراضی محکمہ جنگلات کی ہے جس کی وجہ سے یہاں مقیم افراد بھی محکمہ جنگلات کی اراضی پر اپنے گھر تعمیر کرکے اپنی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی اراضی دوسروں کو دینے کی صورت میں حکومت اس پٹے کو واپس بھی لے سکتی ہے۔ انہو ں نے آئندہ دونوں میں یہاں ترقیاتی کام کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس موقع پر گرام پنچایت صدر راجیشوری، جی ٹی ہلویکر، تحصیلدار دیویک شینوی اور دیگر موجود تھے۔
Share this post
