ہوناور میں دو بہنوں کی خودکشی (مزید اہم ترین خبریں)

اس رقم کے نہ ملنے کے بعد دونوں کی لاشیں کل شام ایک درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ سنیتا دسویں جماعت کی طالبہ تھی جبکہ منگلا آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم تھی۔ عوام کے مطابق ان دونوں لڑکیوں کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے اور شبہ ہے کہ غریبی نے ہی ان کو خودکشی پر مجبور کیا ہو۔ ہوناور پولیس تھانے میں معاملہ درج کیے بعد تحقیقات کی جارہی ہیں۔ 


آٹوررکشہ پر درخت گرنے سے تین افراد زخمی 

منگلور 12؍ نومبر (فکروخبرنیوز) آٹو رکشہ پر ایک درخت کے گرنے سے اس پر سوار تین افراد کے زخمی ہونے کی واردات آج شام پیش آئی ہے۔ اس حادثہ میں ڈرائیور محمد اقبال (48) اور رکشہ پر سوار دو خواتین زخمی ہوگئی ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ رکشہ مارکیٹ سے مولی ہتلو نامی علاقے کی جانب جارہا تھا کہ اس دوران راستے کے گنارے موجود ایک بڑا درخت رکشہ پر گرگیا جس کی وجہ سے اس پر سوار زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق رکشہ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ 


اڈپی کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں کالج کا طالب علم ہلاک 

اڈپی 12؍ نومبر (فکروخبرنیوز) چند روز قبل سنتے کٹے کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی نوجوان نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنی آخری سانس لیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ مہلوک نوجوان کی شناخت سنیل کورنیلیو مقیم سنتے کٹے کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ نوجوان ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد بذریعہ بائک گھر لوٹنے کے دوران بائک کی پہیا پھسل گیا جس کی وجہ سے یہ زمین پر آرہا اور سخت زخمی ہوگیا ۔اس موقع پر وہاں سے گذررہی ایک کار پر سوار افراد نے سخت زخمی حالت میں سنیل کو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ پانچ دن گذارنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ ملاگراس کالج کالی پور میں بی کام کا طالب علم تھا۔ 

Share this post

Loading...