بتایا جارہا ہے کہ دھماکہ ایک گھر میں ہوا جہاں شادیوں کے مواقع پر استعمال ہونے والے پٹاخے بنائے جاتے تھے ۔ حادثہ کی شدت کی اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ مہلوک کی آنکھ دھنس گئی تھی اور پیر جسم سے الگ ہونے کے علاوہ کئی ایک اعضاء بکھر گئے تھے جس سے لاش ناقابلِ شناخت بن گئی تھی جبکہ حادثہ میں زخمی عورت کی حالت نازک بتائی جارہی ہے اور اس کو منی پال اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ فی الحال کاروار سے ضلع کمشنر ہوناور سرکاری اسپتال پہنچ چکے ہیں اور معاملہ کی تحقیقات کررہے ہیں ۔
(نوٹ: تصاویر ہونے کے باوجود بھیانک منظر کی وجہ سے قابلِ اشاعت نہیں سمجھا گیا)
Share this post
