دو ماہی گیر کشتیاں طوفان میں پھنس گئیں ، ایک کشتی غرقاب ، دو ماہی گیر لاپتہ

ہوناور 30؍ مئی 2018(فکروخبر نیوز) یہاں سے پندرہ ناٹیکل دور ایک ماہی گیر کشتی ڈوبنے سے دو افراد کے لاپتہ ہونے کی خبر منظر عام پر آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والی اینجیل اور انجیل 2 دو ونوں کشتیاں طوفان کی زد میں آگئیں۔ ایک کشتی جس پر چھ افراد سوار تھے۔ ڈوب گئی جس پر سوار چار افراد دوسری کشتی تک پہنچنے میں کامیاب رہے لیکن دو افراد لاپتہ ہوگئے۔لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے اور خبر لکھے جانے تک اسکی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اس بیج کوسٹل گارڈ کی کشتیاں بھی ماہی گیروں کی مدد کے لیے پہنچی تھیں لیکن سمندر میں چل رہے طوفان کی وجہ سے فوری طور پر ان کی مدد نہیں کرسکے البتہ کوسٹ گارڈ رات دیر گئے گیارہ ماہی گیروں کو ملپے بندرگاہ پہنچانے میں کامیاب رہے۔ لاپتہ افراد کی شناخت پشپ راج (44) اور ارون راج (25) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔

Share this post

Loading...