ہوناور 11؍ جون 2018(فکروخبرنیوز) یہاں کے مضافات علاقہ چپی ہگل میں تیز بارش کی وجہ سے ایک چٹان کھسک کر سڑک پر آنے سے آمدورفت پوری طرح متأثر رہی۔ قسمت اچھی رہی کہ اس وقت وہاں سے کوئی سواری نہیں گذررہی تھی ، آس پاس گھر بھی موجود ہیں لیکن چٹان لڑھک کر سڑک پر ہی رہی ۔جس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق چٹان کو سڑک سے ہٹانے کے لیے محکمۂ جنگلات کے اہلکاروں کا مقامی عوام نے ساتھ دیا۔
Share this post
