ممکن ہے کہ لاری ڈرائیور ایک راہگیر یا بائیک سوار کو بچانا چاہ رہا تھا اور سامنے سے آرہی لاری سے ٹکراگیا، اسی موقع پر یہاں سے گذررہے ایس آر ایس بس بھی حادثے کے زد میں آگئی مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ٹینکر اور لاری کے دونوں ڈرائیور موقع واردات پر ہی ہلاک ہوگئے ہیں، ٹینکر کا تعلق کنداپور سے ہے اور مہلوک ڈرائیور کی شناخت ماروتی مقیم ہانگل کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، جب کہ لاری کیرلاکی ہے اور اس کے مہلوک ڈرائیورکی شناخت جوئس کیرلا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، جن کی نعشوں کو ہوناور سرکاری اسپتال کے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے ۔ زخمی ہونے والوں میں دونوں سواریوں کے کلینر ہیں جس میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جب کہ دوسرے کلینرکے دونوں پیرمعذور ہوچکے ہیں۔ دونوں کو منی پال اسپتال روانہ کردیا گیا ہے ۔ ہوناور پولس مقدمہ درج کرلیا ہے ، اگلی کارروائی جاری ہے ۔
![]()
(بقیہ تصاویر فوٹو گیلری میں دیکھ لیں )
Share this post
