ہوناور : بنگار مکی اہم شاہراہ پر پیش آئے سڑک حادثہ میں بائک سوار موقعۂ واردات پر ہلاک

ہوناور 08؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) یہاں بنگار مکی کے قریب اہم شاہراہ 66پر بائک اور کار کے مابین پیش آئے تصادم میں بائک سوار کے موقعۂ واردات پر ہلاک ہونے کی واردات آج دوپہر پیش آئی ہے۔مہلوک کی شناخت شریدھر نائک مقیم چوتنی بھٹکل کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دیوالی کے موقع پر اپنی اہلیہ کو ہوناور مائیکے چھوڑنے جارہاتھا۔ بنگار مکی کے قریب بائک ایک کار سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے اسے شدید چوٹیں آئیں اور موقعۂ واردات پر ہی اس نے دم توڑ دیا جبکہ بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار اس کی اہلیہ شلپا شدید زخمی ہوگئی ہیں جسے منیپال اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ مہلوک بھٹکل میں آٹو رکشہ چلایا کرتا تھا اور صبح کے اوقات میں پھول بھی فروخت کرکے اپنا گذر بسر کرتا تھا۔ ہوناور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

Share this post

Loading...