ہوناور :  روشن محلہ میں پیش آیا دردناک سڑک حادثہ، دو نوجوان موقعہئ واردات پر جاں بحق :  ایک شدید زخمی

ہوناور 24/ دسمبر 2019(فکروخبر نیوز)  روشن محلہ اہم شاہراہ 66 پر پیش آئے بائک اور بس کے تصادم میں دو نوجوانوں کے موقعہئ واردات پر جاں بحق  ہونے اور ایک کے شدید زخمی ہونے کا واقعہ رات آٹھ بجے کے قریب پیش آیاہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت حذیفہ اور مستمر کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جبکہ زخمی کی شناخت قاسم کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ لڑکے ایک بائک پر سوار اہم شاہراہ ڈائیڈر کے موڑ پر روشن محلہ آنے کے لیے موڑ لے رہے تھے کہ ایک بس تیز رفتاری کے ساتھ ان کی بائک سے ٹکراگئی۔اسی وقت موقعہئ واردات کے قریب ہی واقع ایک سرکاری اسکول میں پروگرام جاری تھا۔ جیسے ہی حادثہ کی آواز سنائی دی۔ فوراً کئی لوگ اس کی طرف بھاگے۔ بتایا جارہا ہے کہ حادثہ کے فوری بعد بائک کو آگ لگ گئی جس سے دونوں کو شدید زخم آئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنی آخری سانسیں لی۔ زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد منیپال منتقل کیا جارہا ہے۔ 
    اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور زخمی نوجوان کو صحت وعافیت سے نوازے۔ آمین۔ 

Share this post

Loading...