ہوناور اہم شاہراہ پر پیش آیا سڑک حادثہ ، کمٹہ کے ایک شخص جاں بحق

کمٹہ 17 جنوری 2024(فکرو خبر نیوز) ہوناور کے روشن محلہ میں آج دوپہر پیش آئے سڑک حادثہ میں زخمی امان اللہ شمالی (63) مقیم ونلی کمٹہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیے۔
انا للہ و انا الیہ راجعون 
اطلاعات کے مطابق آج دوپہر ظہر کی نماز کے لیے روشن محلہ کی جامع مسجد جارہے تھے۔  بذریعہ بائک اہم شاہراہ کراس کرنے کے دوران کہ ایک تیز رفتار کار ان کی بائک سے ٹکراگئی جس میں یہ شدید زخمی ہوگئے۔ ان کے سر پر گہری چوٹیں آئیں۔ فوری طور پر انہیں مزید علاج کے لیے منیپال اسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ ابھی کچھ دیر قبل انتقال کرگیے۔
فی الحال میت منیپال میں ہے اور کاغذی کارروائی کے بعد کمٹہ روانہ کی جائے گی۔
مرحوم نے اپنے پیچھے تین فرزندان کو چھوڑا ہے۔ 
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔

Share this post

Loading...