کل شام تک جوگ فالس کے خوبصورت نظارے کو دیکھنے کے بعد مرڈیشور دیکھنے کے غرض سے آرہے تھے کہ یہاں ہوناور تعلقہ کے سبھرامنیا نامی علاقے کے قریب بس اچانک اُلٹ جانے کی وجہ سے 12طلباء کو چوٹیں پہنچی ہیں۔ جب کہ کسی بھی جانی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے ۔ کل رات ہی پولس اور فائربرگیڈ عملے نے طلباء کو راحت پہنچاتے ہوئے قریبی ودورکے اسپتالوں میں طلباء کو داخل کیا ہے، ہوناور پولس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے، زخمی طلباء کی شناخت کرلی گئی ہے اور طلباء کے سرپرستان کو اطلاع کی جاچکی ہے ۔
Share this post
