ہوناور حالات پر پولیس نے مکمل طور پر قابو پالیا ہے ، افواہوں پر کان نہ دھریں : ڈپٹی کمشنر

اب پولس اس سلسلہ میں کافی محتاط ہو چکی ہے ،علاقہ کے لوگوں کو بھروسہ دلاتے ہوئے کہا کہ وہ کل سے اپنی کاروباری سرگرمیاں شروع کریں۔ وہیں انہوں نے کہا کہ وہاٹس اپ پر گردش کر رہی غلط افواہوں پرعوام کان نہ دھریں انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہاٹس ایپ کے ذریعہ جو لوگ امن و امان کا ماحول خراب کرنے اورفرقہ وارانہ کشیدگی بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں ان کے خلاف پولس کڑی کارروائی کر ے گی اور ان پر سائبر کرائم ایکٹ کے تحت ان پر مقدمہ چلاتے ہوئے انہیں حراست میں لیا جائے گا ،وہیں پریش معاملہ پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاستی سرکارسے اس کے اہل خانہ کو معقول معاوضہ دےئے جانے کے سلسلہ میں بات کی جا رہی ہے خیال رہے کہ کچھ روز سے علاقہ میں امن و امان کی صورت حال انتہائی خراب چل رہی تھی ،اس صورت حال کو فرقہ وارانہ رنگ دے کر کشیدگی بڑھاتے ہوئے شر پسند عناصر اس کے ذریعہ اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف تھے جس کی بناء پر علاقہ والوں کے چہروں پر خوف وہراس کا ماحول پایا جا رہا تھا،وہیں ان حالات کو مزید بگاڑنے میں وہاٹس اپ پیغاما ت کا بھی دخل ہے ، جس میں من گھڑت خبروں نے خوف کا ماحول پیدا کردیا تھا۔ جس سے علاقہ کے لوگوں کے دلوں پر دہشت طاری ہوگئی وہیں مضا فات کے لوگ علاقہ کا رخ کرنے سے کتر ارہے ہیں ،اورعلاقہ میں بازاروں میں بھی کوئی چہل پہل دکھائی نہیں دے رہے۔ 

Share this post

Loading...