ہوم کورائنٹائن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف حکومت کارروائی کرے گی

بنگلورو:23 مارچ 2020(فکروخبرنیوز/ذرائع)  کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے حکومت نے انتہائی اقدامات اٹھائے ہیں ۔ حکومتی ہدایات اور مکمۂ صحت کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے یہ مرض شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ خصوصی طور پر حکومت نے ان افراد کے لئے جو بیرونِ ممالک سے ہندوستان پہنچے ہیں انہیں 14دنوں تک ہوم کورائنٹائن یعنی اتنے روز تک گھروں میں ہی بند رہنے کی گذارش کی گئی تھی لیکن اس کے باوجود بعض افراد اس پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے عوام میں خوف وہراس زیادہ پھیل رہا ہے۔ اب حکومت نے ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 

تازہ اطلاعات کے مطابق حکومت کرناٹک نے پیر کے روز کہا ہے کہ جو بھی کورائنٹائن کی خلاف ورزی کریگا اس کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے، جس میں چھ ماہ تک قید اور جرمانے  بھی عائد کیا جاسکتا ہے۔

وزیر داخلہ بسوراج بومائی نے کہا، "ہم ان کے خلاف مقدمہ درج کریں گے۔ آئی پی سی کا سیکشن 271 ایک واضح سیکشن ہے، چھ ماہ قید یا جرمانہ یا دونوں کی سزا دی جاسکتی ہے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا یہ قانونکورائنٹائن  پر لاگو ہوتا ہے اگر وہ دوسری ریاستوں سے ہے تو، وزیر نے کہا، "جو بھی ہے یا جہاں سے بھی ہے ایک بارکورائنٹائن  ہوا ہے، انہیں باہر نہیں جانا چاہئے، اپنے ایام مکمل کرنے کے بعد وہ باہر جاسکتے ہیں۔ 

ایک بار جب وہ یہاں آجائیں اور ہم نے ان کی نشاندہی کی اور ان پر مہر ثبت کردی کہ کورائنٹائن والے ہیں، اب  وہ باہر نہیں جاسکتے۔  حکام کے مطابق، گھر پرکورائنٹائن والے مہر والے افراد گھر پر ہی رہیں، طے شدہ مدت 14 دن ہوگی۔

اتوار کو کرناٹک میں COVID-19 کے 6 نئے معاملات کی تصدیق ہوگئی، جس کی مجموعی تعداد 26 ہوگئی - ریاست میں ایک ہی دن میں یہ سب سے زیادہ مثبت واقعات ہیں۔

کرناٹک حکومت نے نو اضلاع میں 31 مارچ تک ضروری خدمات پر پابندی والی تمام تجارتی سرگرمیاں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، جہاں کوویڈ 19 کے معاملات رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیر داخلہ بسوراج بومائی نے کہا کہ: بنگلورو شہر، بنگلورو رورل، منگلورو، میسورو، کالابوراگی، دھارواڈ، چیکبلہ پورہ، کوڈاگو اور بیلگاوی وغیرہ اضلاع شامل ہیں۔ 

Share this post

Loading...