کل بدھ کو موسلادھار بارش کے امکانات ، منگلورو اور اڈپی کے اسکولوں اور کالجوں میں بھی تعطیل کا اعلان

Mangalore, Udupi, heavy rain,

منگلورو/اڈپی 05 جولائی 2022(فکروخبرنیوز)  ضلع میں مسلسل بارش کے امکان کے پیش نظر جنوبی کنیرا کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ڈاکٹر کے وی راجندر اور اڈپی کے ڈی سی کرما راؤ ایم نے بدھ 6 جولائی کو تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا۔

یاد رہے کہ دونوں اضلاع میں موسلا دھار بارش کے باعث منگل 5 جولائی کو بھی تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے اگلے دو دنوں کے لیے ضلع میں اورنج الرٹ کا اعلان کیا ہے۔ اس لیے ڈی سی نے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

اڈپی ڈی سی نے آنگن واڑی سمیت تمام اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان بھی کیا۔ 6 جولائی کو تمام پرائیویٹ اور گورنمنٹ اسکول، کالجز اور ڈگری کالجز شدید بارش کی وجہ سے بند رہیں گے۔

Share this post

Loading...