ریاست میں دہشت گردانہ حملہ کی جھوٹی خبر دینے والا شخص گرفتار

بنگلور:27اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)گزشتہ رات ایک فرضی فون کال کرکے سوامی سندرامورتی  نےکرناٹک پولیس کو کہا تھا کہ کرناٹک میں 19 دہشت گردوں نے پناہ لی ہے۔ اور وہ کسی بھی وقت تاملناڈو،کیرالہ، آندھراپردیش، تلنگانہ ، پونڈی چیری، مہاراشٹر اورگوا میں دہشت گردانہ کارروائی انجام دے سکتے ہیں۔ اس فون کال کے بعد کرناٹک کے ڈی جی پی نے تاملناڈو،کیرالہ، آندھراپردیش، تلنگانہ ، پونڈی چیری، مہاراشٹر اورگوا کے لیے ایک سکیورٹی الرٹ جاری کیاتھا۔ اس الرٹ میں بتایا کیاگیاتھا مذکورہ بیان کردہ سات ریاستوں کے اہم شہروں میں کسی بھی وقت دہشت گردانہ حملے ہوسکتے ہیں۔

تاہم دوسری جانب بنگلورو پولیس نے اس فون کی سچائی کا پتہ لگانے اورکالرکی شناخت کرنے کے کے لیے دو خصوصی دستیں تشکیل دیئے اور جانچ شروع کی ۔اور بنگلورو کے مضافات میں واقع علاقہ آوالاہلی سے 65 سالہ سوامی سندرامورتی کوگرفتارکرلیا۔سندرامورتی سابق فوجی ہے۔ اور اب ایک لاری ڈرائیور کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہاہے۔ ابتدائی پوچھ تاچھ کے بعد بنگلورو پولیس نے بتایاکہ سندرامورتی کا کہناہے کہ سری لنگا میں حملہ کرنے کے بعد دہشت گرد سمندری راستہ سے تاملناڈو میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کے سندرامورتی کا ایک بیٹا فوج میں خدمات انجام دیتے ہوئے کارگل کی جنگ میں شہید ہوگیاتھا۔

کرناٹک پولیس نے کہا کہ سوامی سندرامورتی کے پاس کوئی ٹھوس جانکاری نہیں ہے۔ اور اس نے صرف قیاس آرائی کرتے ہوئے پولیس کنٹرول روم کو فون کرکے سات ریاستوں میں دھماکوں کی جھوٹی اطلاع دے کر محکمہ پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس لیے اب سوامی سندرامورتی کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائیگی۔۔

Share this post

Loading...