ہری یڈیکا جیل میں قیدی کے جسم کو سگریٹ سے جلا کر ظلم و ستم

دھوکہ دہی کے معاملہ میں گرفتا ر ہوکر قید کی سزا کاٹ رہا بی ٹی واسو گوڈا جو کہ ہوسانگر سے تعلق رکھتا ہے یہی وہ قیدی ہے جو وارڈن کے ظلم کا نشانہ بنا،ہری یڈکاقید خانے کے جیلر سومیا، چیف وارڈر شری دھر پربھو، وارڈر سدپا ووغیرہ نے مل کر اس قید ی کو اپنے ظلم و زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ ملحوظ رہے کہ جیل کے خستہ حال اور وارڈنوں کی جانب سے لاپرواہی اور غیر حاضری کو دیکھتے ہوئے جملہ 45 قیدیوں نے احتجاج کرتے ہوئے جیلر کے ذریعہ ایس پی اور ڈی سی کو میمورنڈم پیش کیا تھا،اس احتجاج کی قیادت واسو گوڈ ا نے کی تھی۔ اسی کا بدلہ لینے کے لئے مذکورہ تین افسران نے 14جنوری کو رات 11بجے سیل میں بند کرکے اس کے جسم پر جلتے سگریٹ جلانے لگے۔ اور قیدی کی حالت دیکھ کر دوسرے دن شوگر ٹیسٹ کے نام پر قیدی کو بلاری جیل منتقل کردیا تھا۔ 25جنوری کو تاریخ کے مطابق جب قیدی کواُڈپی کے ایک عدالت میں پیش کیا تو عدالت کے سامنے قیدی نے ظلم کی ہیئت کو بیان کرتے ہوئے وارڈنوں کی ظلم و زیادتی کا بھانڈا پھوڑا۔معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد عوام میں ناراضگی پائی جارہی ہے ، اور حقوق انسانی کمیٹی سے شکایت کرنے کے بعد مذکورہ وارڈنوں کے خلاف قانونی کارہ جوئی کئے جانے کا مطالبہ کئے جانے کا اندیشہ ہے۔

Share this post

Loading...