ہرن کے بچہ کو بچانے کے لیے آگے بڑھے نوجوان پہنچے سلاخوں کے پیچھے

منڈگوڈ 25؍ اگست 2018(فکروخبر نیوز) دیہاتوں کا ہرن کے بچہ کو بچانے کے لیے آٹھ فٹ لمبا اژدہا مارنا اس وقت مہنگا ثابت ہوا جب واقعہ کے فوری بعد محکمۂ جنگلات کے افسران کی ایک ٹیم نے وہاں پہنچ کر انہیں حراست میں لیا۔ اطلاعات کے مطابق تعلقہ کے باشاہ پور کے دیہاتیوں نے ایک اژدہے کو ہرن کے بچہ کو نگلتے ہوئے دیکھا۔ ہرن کو بچانے کے لیے آگے بڑھے نوجوان اس سے پہلے کہ ہرن کے بچہ کو بچالیتے ، اژدہا مکمل طور پر ہرن کے بچہ کو نگل چکا تھا۔ دیہاتیوں نے ہرن کے بچہ کو اژدہے کے پیٹ سے زندہ نکالنے کے لیے اژدہے پر وار کیا اور اس کا پیٹ چیر کر ہرن کے بچہ کو باہر نکالدیا لیکن تب تک وہ اپنی آخری سانس لے چکا تھا۔ اطلاع پاکر محکمۂ جنگلات کے افسران وہاں پہنچ گئے اور اس واقعہ میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے انہیں گرفتار کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔

Share this post

Loading...