ہندو توا تنظیم کے کارکن نے اپنے ہی ساتھی کا کیا قتل (مزید اہم ترین ساحلی خبریں )

کل رات ہندو توا کارکن اچھے چھو نامی کارکن کے یومِ پیدائش کی پارٹی میں شرکت کے بعد منی کنٹھا پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا۔ جب انہو ں نے اس کا پیچھا کیا تو پرتاپ بیچ بچاؤ کیلئے آگے بڑھا تو شرپسندوں نے پرتاب پر حملہ کرکے ہلاک کردیا۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق پولیس نے اس سلسلہ میں چھ افراد کو حراست میں لیا ہے جن کی شناخت ونیش ، متھن ، نیشو اور کوشی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ملزمین پر گانجا فروختی کے بھی الزامات ہیں۔ ہندوجاگرن ویدیکے کے ایک لیڈر نے یہ کہتے ہوئے پلو جھاڑنے کی کوشش کی ہے کہ تنظیم نے انہیں پہلے ہی نکال باہر کردیا تھا۔ کنکناڈی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرنے کے بعد پولیس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ 

منگلور : پولیس نے قتل اور ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی :چھ افراد گرفتار 

منگلور 19؍ فروری 2017(فکروخبرنیوز) حال ہی میں جیل سے رہا ہونے والے شخص کوقتل کرنے کی واردات ناکام بناتے ہوئے سی سی بی پولیس کی جانب سے چھ افراد کو حراست میں لیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔گرفتار شدہ ملزمین کی شناخت صفوان حسین (33) محمد فیصل ابراہیم شیخ (33) شمس الدین (27) عبدالناصر عرف ڈان ناصر (34) عمر فاروق عرف مانا فاروق (25) اور محمد انصار (30) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ افراد کے سلسلہ میں پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ انہوں نے ایک شخص کو سپاری لے کر قتل کرنے اور شہر کے کئی سرمایہ داروں کے مکانات لوٹنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ پولیس نے انہیں تنیر باوی ساحل سمندر سے گرفتار کیا گے جہاں وہ بذریعہ سوفٹ کار اور رکشہ جارہے تھے۔ پولیس نے ان کے پاس سے دو بندوقیں ، سات زندہ کارتوس ، دو چاقو اور تین موبائیل فون ، ایک سوفٹ کار اور ایک رکشہ ضبط کرلی ہے ۔ذرائع کے مطابق صفوان حسین قتل ، اقدامِ قتل چوری ، پولیس پر حملہ کے ساتھ ساتھ اس پر کل 23معاملات درج ہیں۔ اس پر گونڈا ایکٹ بھی لاگو کیا جاچکا ہے اور دو ماہ قبل ہی دو ضمانت پر جیل سے رہا ہوا ہے۔محمد فیصل نامی ملزم پر نو معاملات درج ہیں اور حال ہی میں جیل سے رہا ہوا ہے۔ عبدالناصر پر کل نو معاملات درج ہیں جبکہ عمر فاروق پر اقدامِ قتل ، چوری اور مارپیٹ کے معاملات درج ہیں جبکہ محمد انصار کے خلاف کوئی بھی معاملہ درج نہیں ہے۔ گرفتار شدہ افراد کو مزید تحقیقات کے لیے پنمبور پولیس کے حوالہ کردیا گیا ہے۔ 

ایک ہی خاندان کے تین بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق 

کاسرگوڈ 18؍ فروری 2017(فکروخبرنیوز) ایک خاندان سے تعلق رکھنے والے تین بچے اڈیانڈکا کے کومبرا بیٹو نامی علاقہ میں واقع ایک تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہونے کی واردات آج پیش آئی ہے۔ مہلوک بچوں کی شناخت فاطمہ فاضلہ (11) اس کی بہن فدا (7) اور ایک چچا زاد بھائی ممتاز کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ بچے اپنے گھر کے قریبی تالاب میں کھیل رہے تھے جبکہ فسانہ نامی بچی کنارے پر تھی ۔ جیسے ہی یہ تینوں ڈوبنے لگے تو فسانہ اپنے گھر والوں کو اس کی اطلاع کردی، چیخ وپکار سننے کے بعد علاقہ کے لوگ بھی جمع ہوگئے ، اس کے باوجود یہ تمام افراد انہیں بچانے میں ناکام رہے۔ کاسرگوڈ جنرل اسپتال میں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجی جاچکی ہیں۔ بیڈی ایڈکا پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

Share this post

Loading...