ملزم کی شناخت سورنا فینسی دکان کا مالک کیشو سورنا (50) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے کہ جو یہاں کے ایک مشہورمقامی مہالنگویشوا مندر کا ممبر بھی ہے۔تفصیلات کے مطابق کل چھ اور سات سالہ دو بچیاں اس کی دوکان میں خریداری کے غرض سے گئیں تو ہوس کا پجاری عمر کا لحاظ کئے بنابچوں کونازیبا فلم دکھا کر بچیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنا شروع کردیا ۔ اس دوران اس نے شرم وحیا کی ساری حدیں پار کردی کچھ قابلِ اعتراض منظر دیکھ کربچیاں گھبراگئیں اور گھر پہنچ کر اہلِ خانہ کو اطلاع کردی۔خبر جیسے ہی شہر میں پھیلی تو مشتعل ہجوم دکان کے سامنے اکھٹا ہوگیا ۔ناراض لوگوں کو دیکھ کر ہوس پرست وی ایچ پی لیڈر دکان سے فرار ہونے کی کوشش کی مگر عوام نے دھر لیااور خوب زدو کوب کی ۔ جائے واردات پر پہنچی پڈوبدری پولس نے ملزم کو اپنی حراست میں لے لیا۔ ملزم پر سال 2012ء میں ایک عورت کو فون پر قابلِ اعتراض باتیں کرکے ذہنی طورپر ہراساں کرنے کا الزام بھی ہے ۔ اُس وقت گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا ۔ مقامی وی ایچ پی کی جانب سے اس وقت ملزم سے صاف پلو جھاڑتے ہوئے تنظیم سے اس کے کوئی تعلق نہ ہونے کی بات بتائی گئی تھی۔مگر عوام کا ماننا ہے کہ وہ اب بھی وشوہندو پریشد کا مقامی صدر ہے ۔ چند سالوں پہلے بھی ایک دلت عورت کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا اس پر الزام ہے ۔
Share this post
