ہندو تنظیم کی ابو اعظمی کا سر قلم کرنے والے شخص کو پانچ لاکھ روپئے کے انعام کی پیشکش

امت بھاردواج نے مہاراشٹر کی سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر ابو عاصم اعظمی کی طرف سے وندے ماترم کی مخالفت کئے جانے کی تیکھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ شدت پسند مسلمانوں کی طرف سے ایسی بات کہنا غداری ہے۔ وندے ماترم کا گانا ملک کے تئیں آستھا سے منسلک معاملہ ہے۔ ہندوستان میں رہتے ہوئے جو وندے ماترم کی مخالفت کرے گا اسے ملک میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ایسے لوگوں کو ہندوستان چھوڑ دینا چاہئے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ابو اعظمی نے کہا تھا کہ وہ مر جائیں گے لیکن وندے ماترم نہیں گائیں گے۔ اعظمی کے اس بیان کے بعد کافی ہنگامہ مچا تھا۔

Share this post

Loading...