ضلع ایرناکلم میں شمالی پریوار علاقہ کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مصنفین پر زور دیا کہ وہ اپنی جان بخشی کیلئے بھگوان شیو مندروں میں پوجا کریں اور بھینٹ چڑھائیں اور اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو ان کا حشر بھی گوری لنکیش کی طرح ہوجائے گا ۔ ان کی اس تقریر کو سوشیل میڈیا پر نمایاں کیا گیا ہے ۔ چیف منسٹر پی وجین نے ان کی تقریر کی مذمت کی اور پولیس کو ہدایت دی کہ وہ فوری کارروائی کریں ۔اپوزیشن لیڈر رمیش چنتلا نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس کٹر پسند ہندو گروپ کی خاتون کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے تعزیرات ہند کی غیرضمانتی دفعات کے تحت مقدمہ درج کریں ۔ کیرالا کی کانگریس لیڈر وی ڈی ستیشن نے ریاستی پولیس سربراہ سے ملاقات کرکے شکایت درج کرائی ہے۔
Share this post
