بنگلور:21؍نومبر2018(فکروخبرنیوز)میسور کے سابق حکمراں ٹیپو سلطان کو ایک بہادر اور محب وطن حکمراں کے طور پرہی نہیں مذہبی رواداری کے علمبردار کے طور پر بھی یاد کیا جاتا ہے۔ لیکن کچھ عرصے سے بی جے پی کے رہنما اور دائیں بازو کے نظریات کے مورخ ٹیپو کو ظالم اور ہندو دشمن مسلم سلطان کے طورپر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ٹیپو کو ہندوؤں کا قتل عام کرنے والا حکمراں بتایا جا رہا ہے اورسدارمیا سرکار نے جب سے ٹیپو سلطان جینتی کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا ہے اس وقت سے بی جے پی اس معاملہ کو سیاسی رنگ دینے کوشش کرتی آرہی ہے ، جہاں ایک طرف ٹیپو سلطان کو ہندو مخالف قرار دے رہی ہے وہیں ٹیپو جینتی منانے کے باعث سابق سی ایم سدارامیا کو بھی ہندو مخالف ثابت کر ووٹ بٹورنے کی سیاست کر رہی ہے ، آج سابق سی ایم سدار امیان نے ٹیپو سلطان پر کئے جارہے بے جا اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ٹیپو سلطان کے خلاف جھوٹا پرپیگنڈ ہ کر رہی ہے کہ ٹیپو نے ہندوں کا قتل کیا ،جبکہ ہندوستان کے مشہور راجا اشوکا کے دور سے ہی ہندوراجاوں نے لوگوں کا قتل کیا ہے، لیکن اس پر انہیں ہندو مخالف نہیں کہا جا تا در اصل سدارامیا کانگریس اقلیتی طبقہ کے ذریعہ منعقد ایک پروگرام میں شرکت کے لئے پہونچے تھے جہاں آنجہانی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی اور کرناٹکا کے سابق وزیر اعلی دیوراج کی یوم پیدائش کی تقریب منائی جا رہی تھی ،اس موقع پر سابق سی ایم سدارامیانے تجویز بھی پیش کی کہ ٹیپو سلطان کے کارناموں اور ان کی پوری تاریخ سے واقف کرانے کےلئے پارٹی کارکنان کے لئے وقتا فوقتا سیمینار بھی منعقد کئے جائیں
Share this post
