ایس ایس ایل سی کے ہندی امتحان میں کاروار ضلع سے 213 غیر حا ضر ، بھٹکل کے اکتیس طلباء بھی ہیں شامل

کاروار۔04/ اپریل۔2018(فکرو خبر نیوز) ایس ایس ایل سی کے امتحانات جا ری ہیں ،دو روز قبل سائنس کے پرچہ میں طلباء کے ایک بڑی تعداد کے امتحان نہ دینے کی خبر اخبارات کی زینت بنی تھی ، اب پھر ایک بار اس تعلق سے یہ خبر مو صول ہو ئی ہے کہ آج 04 / اپریل کو ہو نے والے تھرڈ لینگویج ہندی کے امتحان میں کاروار کے 38 مراکز میں ہو نے والے امتحان میں کاروار ضلع سے کل 213 طلباء غیر حا ضر رہے ، جن میں کاروار میں 100 انکولہ میں 36 کمٹہ میں 25 ہو ناور میں 21 جب کہ بھٹکل میں 31 طلباء غیر حا ضر رہے ،اس بات کی اطلاع دی بلاک ایجوکیشن آفیسر (BEO) نے دی ہے ۔ 

Share this post

Loading...