بھٹکل 15؍ فروری 2022(فکروخبرنیوز) کرناٹک حجاب معاملہ میں ہائی کورٹ میں گذشتہ دو روز سے سماعت جاری ہے۔ آج بھی ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی جس میں باحجاب طالبات کی پیروی کرنے والے ایڈوکیٹ دیودت کامتھ نے کہا کہ ہائی کورٹ کی جانب سے عجاب پر پابندی کا عبوری حکم دفعہ 25 کے خلاف ہے۔ انہوں نے اس عبوری حکم کو معطل کرنے گذارش کی۔
اس کے علاگوہ دیگر وکلاء میں ایڈوکیٹ جنرل روی ورما کمار نے بھی عدالت میں بحث کی ۔ آج کی بحث کے بعد بھی عدالت نے اپنا فیصلہ نہیں سنایا ، عدالتی کارروائی کل بروز بدھ دوپہر ڈھائی بجے دوبارہ شروع ہوگی۔
Share this post
