اُڈپی 22 فروری 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) دائیں بازو کے کارکنوں کے ایک ہجوم نے حجاب معاملے میں ایک عرضی گزار کے والد کے ریستوران پر مبینہ طور پر حملہ کیا۔ یہ واقعہ پیر 21 فروری کو دیر رات ملپے میں پیش آیا۔
معلوم ہوا ہے کہ تقریباً 50 لوگوں کے ایک ہجوم نے مبینہ طور پر 'بسم اللہ ہوٹل' پر پتھراؤ کیا، جس کا تعلق شفا کے والد حیدر علی سے ہے، جو کالج کی ان لڑکیوں میں سے ایک ہے جنہوں نے اپنے کلاس روم میں حجاب پہننے کی اجازت نہ ملنے پر ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
حیدر کے بیٹے سیف (20) پر حملہ آوروں میں سے ایک نے حملہ کیا جب ان کے درمیان گرما گرم بحث شروع ہوگئی۔ حملہ آوروں نے ریسٹورنٹ کی کھڑکیوں کے شیشوں کو نقصان پہنچایا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہجوم کو منتشر کیا۔
اس واقعے کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے شفا نے اڈپی پولیس کو ٹیگ کیا اور کہا کہ میرے بھائی پر ایک ہجوم نے وحشیانہ حملہ کیا۔ صرف اس لیے کہ میں اپنے # حجاب کے لیے کھڑی ہوں جو کہ میرا حق ہے۔ ہماری جائیداد کو بھی برباد کر دیا گیا۔ کیوں؟ میں اپنا حق مانگتی ہوں؟ ان کا اگلا شکار کون ہوگا؟ میں سنگھ پریوار کے غنڈے (sic) کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتی ہوں۔
اس دوران کیمپس فرنٹ آف انڈیا نے دعویٰ کیا کہ یہ حملہ سنگھ پریوار کے 150 غنڈوں کے ہجوم نے کیا تھا اور پولیس سے حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی اپیل کی تھی۔
شفا کے بھائی سیف کا اڈپی کے ایک نجی اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ ملپے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Share this post
