حجاب معاملہ کی درخواست گذار کے والد کے ریستوران اور اس کے بھائی پر حملہ کے الزام میں تین افراد گرفتار

hijab row, karnataka, Bismillah hotel malpe, shifa, saif

اُڈپی 22 فروری 2022(فکروخبرنیوز) حجاب معاملے میں درخواست گزار کے والد کی ملکیت والے ریستوران اور اس کے بھائی پر حملہ کے سلسلے میں ملپے پولیس نے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدگان کی شناخت دیپک کمار، منوج اور سنیل راج کے طور پر ہوئی ہے۔

پیر 21 فروری کی دیر رات دائیں بازو کی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 50 لوگوں کے ہجوم نے مبینہ طور پر 'بسم اللہ ہوٹل' پر پتھراؤ کیا تھا، جو حجاب کے معاملے پر ہائی کورٹ سے رجوع کرنے والی کالج کی لڑکی شفا کے والد حیدر علی سے تعلق رکھتا تھا۔ ہجوم میں شامل چند لوگوں نے شفا کے بھائی سیف پر بھی مبینہ طور پر حملہ کیا جسے بعد میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

Share this post

Loading...