نئی دہلی 28؍ اگست 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) حجاب معاملہ پر کل بروز پیر کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی ۔ ہائی کورٹ کے فیصلہ میں کہا گیا تھا کہ حجاب اسلام کا لازمی حصہ نہیں ہے ۔ جس کے بعد سپریم کورٹ میں عرضیاں داخل کی گئی تھیں جس میں مطالبہ کیا گیا ہے تعلیمی اداروں میں حجاب کو اجازت پہننے کی اجازت ملے اور ہائی کورٹ کے حکم کو منسوخ کیا جائے۔
یاد رہے کہ اڈپی سے شروع ہونے والے اس حجاب معاملہ نے پورے ملک کو لپیٹ میں لیا تھا اور چھ طالبات نے حجاب پہن کر تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کا مطالبہ کیا تھا جس پر کالج نے انہیں اس کی اجازت نہیں دی تھی بعد میں یہ معاملہ ہائی کورٹ پہنچا تھا جس پر فیصلہ ہوچکا ہے کہ حجاب پہننا اسلام میں لازمی عمل نہیں ہے۔
Share this post
