کرناٹک میں حجاب کے حق میں ٹویٹر پر چلا ٹرینڈ ، صارفین مخالفت کرنے والوں پر جم کر برسے

hijab_is_our_right_

بنگلورو05؍ فروری 2022(فکروخبرنیوز) کرناٹک کے  اڈپی کے بعد اب کنداپور میں شروع ہوئے حجاب مسئلہ پر ٹویٹر پر ٹرینڈ چلایا گیا جس بہت سے افراد ان طلبات کی حالت زار کو اجاگر کر رہے ہیں جو اپنے بنیادی حقوق کے لیے لڑ رہی ہیں۔ جمعرات کو ہونے والے واقعے کے فوراً بعد ہیش ٹیگ 'حجاب ہمارا حق ہے' ٹوئٹر پر ٹرینڈ ہونے لگا ہے جس میں سوشل میڈیا کے ایک حصے نے طالبات کو ہراساں کرنے پر زور دیا ہے۔ جمعرات کو اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں حکام کو حجاب پہننے والی طالبات کے لیے کالج کا گیٹ بند کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اس واقعہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ٹویٹر صارفین نے حجاب پہنی طالبات کے خلاف کارروائی پر اپنی سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے آئین کے بنیادی حق کے خلاف قرار دیا۔

بہت سے صارفین نے اسے مسلم طالبات کو تعلیم سے دور رکھنے کی سازش قرار دیا ہے۔ اپنے اپنے خیالات کے اظہار کے دوران بعضوں نے حکومت پر بھی تنقید کی ہے۔

Share this post

Loading...