کاروار بندرگاہ توسیعی مرحلہ پرہائی کورٹ نے لگائی روک

بنگلورو21 نومبر 2020 (فکروخبرنیوز/ذرائع) کرناٹک ہائی کورٹ نے 20 نومبر بروز جمعرات کاروار بندرگاہ کی توسیع کے دوسرے مرحلے میں ہونے والے تمام کاموں پر روک لگادی ہے۔ ڈویژن بنچ چیف جسٹس ابے شرینیواس اوکا اورجسٹس ایس وشواجیتھ شیٹی نے بیتھکول بنڈارو نیرشیتھارا یانٹریکروت دھونی مینوگاررا سہاکارا سنگھا کی جانب سے داخل عوامی پیٹیشن کی بناد پرروک لگادی ہے۔  ڈویژن بینچ نے کہا کہ جب تک بینچ کرناٹک اسٹیٹ آلودگی کنٹرول بورڈ (کے ایس پی سی بی) کی طرف سے دی گئی کلیئرنس سے مطمئن نہیں کرتا اس وقت تک کام جاری نہیں رکھ سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کے ایس پی سی بی کو کاموں سے متعلق اس کی منظوری کا جائزہ لینے کی اجازت دے گی۔ بنچ نے معاملہ یکم دسمبر تک کے لیے ملتوی کردیا ہے۔

Share this post

Loading...