بھٹکل 20؍ دسمبر 2023 (فکروخبر/پریس ریلیز) حفظِ حدیث کا سلسلہ عہد نبوی سے جاری ہے اور الحمد للہ اسلاف نے اسی سلسلے کو زندہ رکھتے ہوئے سینہ بہ سینہ ہم تک نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین کو پہنچایا ، حفظ حدیث سے احکام کے دلائل مستحضر ہوتے ہیں اور علم میں پختگی پیدا ہوتی ہے ، الحمد للہ عرب ممالک میں احادیث کے حفظ کا رواج آج بھی ہے لیکن بر صغیر میں یہ سلسلہ تقریباً ختم ہوتا جارہا ہے اس سلسلے کو جاری کرنے ، فرزندان ملت اسلامیہ میں حفظ حدیث کو فروغ دینے اور ان میں علمی صلاحیتوں کی پختگی کے لئے مؤسسة الإمام الترمذی نے فن حدیث پر عبور رکھنے والے علماء کی سرپرستی میں المعهد الاسلامی العربی کے اشتراک کے ساتھ ہندوستان کے طلباء و علماء کے لئے حفظِ حدیث کا ایک ماہی کورس ترتیب دیا ہے ، کورس کے بعد جملہ مشارکین کا امتحان ہوگا اور سرٹیفکیٹ دی جائے گی اور ممتاز ( اول دوم سوم آنے والے ) طلبہ کو ان شاءاللہ انعامات سے نوازا جائے گا۔ لہذا حفظ حدیث سے دلچسپی رکھنے والوں سے درخواست ہے کہ اپنے ناموں کا جلد از جلد اندراج کریں اور اس پیغام کو عام فرماکر حفظِ حدیث کی ترویج و اشاعت میں ہمارا تعاون کریں اور سنت نبویہ سے اپنے لگاؤ اور تعلق کا ثبوت دیں
زیر سرپرستی
مولانا انصار خطیب ندوى مدنى
استاد تفسیر و حدیث جامعہ اسلامیہ بھٹکل
مولانا عبد الرشيد راجهستانی ندوی استاد حديث و ادب دار العلوم ندوۃ العلماء لكهنو
کورس کے شرائط و ضوابط
(1) حفظ حدیث کے لئے شیخ عبد الغنی مقدسی رحمہ اللہ کی مشہور کتاب " عمدة الأحكام " سے
كتاب الطهارة اور کتاب الصلاة پر مشتمل 150 احادیث کا مجموعہ بطور نصاب ہوگا (2) روزانہ 5 حدیثیں یاد کر کے واٹس ایپ پر دن کے کسی بھی وقت بھیج سکتے ہیں لیکن روزانہ کی پابندی ضروری ہوگی
3 ہر ہفتہ کے ساتویں دن طالب علم کا حفظ کی ہوئی جملہ حدیثوں کا جائزہ لیا جائے گا اور جائزہ میں متن حدیث اور راوی حدیث کا یاد ہونا ضروری ہوگا۔
4) ناموں کے اندراج کی آخری تاریخ 5 فروری 2024 ہوگی۔
کورس کی ابتداء سے قبل مزید تفصیلات طالب علم تک پہنچا دی جائیں گی (یاد کی ہوئی حدیثیں سنانے کی ترتیب وغیرہ کے متعلق)
ناموں کے اندراج کے لئے رابطہ کریں
مولانا محمد فياض ندوى 917829329054
مولانا ذکوان بلگی ندوی 919739061406
Share this post
