امید سے بھی کم تعداد میں پہنچے لوگ ، افسران نے کیا تشویش کا اظہار
بھٹکل 15؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) عوامی شکایات افسران تک پہنچانے کے لیے ہیسکام بھٹکل کی جانب سے ایک نشست آج صبح ہیسکام میٹنگ ہال میں منعقد کی گئی ،میٹنگ میں کم تعداد میں عوام کے پہنچنے پر افسران نے اپنی تشویش کااظہار کیا۔ موقع پر موجود اخباری نمائندوں سے افسران سے سوالات کیے جس کے انہوں نے تشفی بخش جوابات دئیے۔ افسران نے کہا کہ عام طور پر لوگ بل کے زیادہ آنے کے خوف سے بہت کم وولٹیج لائن پر ہائی وولٹیج کی چیزیں استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے شارٹ سرکیوٹ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ انہو ں نے اس کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں ایک فیکٹری میں ہائی وولٹیج کے استعمال سے ایک حادثہ پیش آیا، اس کے مالک نے آٹھ سو روپئے بل زیادہ آنے کی خوف سے کم وولٹیج کی لائنیں استعمال کیں جس پر بار زیادہ ہونے سے تقریباً اسے ڈھائی سے تین لاکھ روپئے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ آن لائن صحیح طرح سے بل اپڈیٹ نے کر نے کے سلسلہ میں پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ کبھی کبھارسرور مصروف رہنے سے بل اپڈیٹ نہیں ہوپاتا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے دیگر سوالات کے بھی تشفی بخش جوابات دئیے۔ آخر میں انہوں نے درخواست کہ بل ادائیگی کے لیے لمبی قطار میں اپنی باری کا انتظار کرنے کے بجائے آن لائن بل ادائیگی کی سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام اپنا قیمتی وقت بچاسکتے ہیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ایگزیکیٹوانجینئر منجوناتھ کے جے ، اسسٹنٹ الیکٹریکل ٹیکنیشن شوانند نائک ، سیکشن افسر (شہری) شری کانت اور سیکشن افسر (دیہی) رمیش میستھا وغیرہ موجود تھے۔
Share this post
