ہیرنگڈی میں آنکھ معائنہ کے لئے مفت طبی کیمپ کا انعقاد (مزید ساحلی خبریں)

اس کیمپ میں معائنہ کرنے ڈاکٹروں میں راہل شیٹی، امردیپ،مدوکر، کرشنا، وغیرہ تھے، القصیم منکی کی اطلاع کے مطابق مقامی نوجوانوں نے کیمپ کے کامیاب انعقاد کے لئے بھرپور تعاون دیا۔ 


اُڈپی پولس نے اویناش اور بسواراج کو مویشی اسمگلنگ کرتے ہوئے گرفتار کرلیا 

اُڈپی 26نومبر (فکروخبرنیوز ) اُڈپی ضلع پولس نے آج چھ افراد کو بیل گائے جیسے مویشی غیرقانونی طورپر نقل و حمل کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیاہے۔ جب کہ آٹھ افراد کے خلاف معاملہ درج کیا۔ ہیبر ی پولس تھانے کے سب انسپکٹر سیتا راما نے اویناش بی ایس اور بسواراج نامی ملزموں کو گرفتارکیا اور تین بچڑوں کو ضبط کرلیا۔ جب کہ وینکٹیش نامی ملزم ابھی فرار ہے۔ یہ واقعہ ہیبری گرام پنچایت کے قریب پیش آیا جہاں ملزمین میکسمو نامی سواری میں مویشیوں کو لے جارہے تھے۔ 


غنڈہ گردی کو’’مورل پولسنگ ‘‘(اخلاقی پولس) کا نام نہ دو: ایس پی 

منگلور 26نومبر (فکروخبرنیوز ) دکشن کنڑا کے ایس پی مسٹر شرنپا نے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی اپیل کی ہے کہ غنڈہ گردی کرنے اور عام عوام پر داداگری کرکے دھونس جمانے والوں کو مورل پولسنگ یعنی اخلاقی پولس کا نام نہ دیں، بلکہ اس کو داداگری یا غنڈہ گردی جیسے ناموں سے پکارے۔ انہوں نے یہا ں ایک پیس میٹنگ میں بات کرتے ہوئے کہاکہ مورل پولسنگ صرف اُسی کو کہاجاسکتا ہے جو غیراخلاقی جرم یا پھر قانون کو ہاتھ میں لے کر دھونس جمانے کی کوشش کرے، غنڈہ گردی اور داداگری کو بھی اگر اس نام سے پکارا جائے گا تو مجرموں کو تقویت ملے گی اور کیس ڈھیلاہوجائے گا، کیوں کہ غنڈہ گردی اور مورل پولسنگ الگ الگ چیز ہے۔ اسی طرح پیس میٹنگ میں انہوں نے لوکل چینل سے اپیل کی کہ جب حالات گرم ہوں اور کشیدگی کی صورتحال ہوتو ڈبیٹ اور پینل ڈسکشن کے انعقاد سے پرہیز کریں۔ 

Share this post

Loading...