اب دوسری جماعت سے ساتویں جماعت کے طلباء وطالبات کے لیے بھی یہ چیزیں فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ محمد جعفر حسین مختصر کی جانب سے اسکول کے ہیڈ ماسٹر کے لیے دیا گیا کمپیوٹر وپرنٹر دو دن کے اندر اسکول میں لگایا جائے گا۔ اورکمپیوٹر کلاس کے لیے دئیے گئے چار کمپیوٹر بھی جلد از جلد اسکول کے حوالے کردئے جائیں گے اور انشاء اللہ یکم جولائی سے کمپیوٹر کلاسس کا باقاعدہ آغاز بھی ہوگا۔ ملحوظ رہے کہ اس سے پہلے مذکورہ تنظیم نے دیگر لوگوں کی مدد سے سلائی مشین تقسیم کیے تھے اور ایک ٹیچر کی نگرانی میں سلائی مشین کے کلاسس بھی شروع کیے تھے۔
Share this post
