ہوناور03؍ اکتوبر 2021(فکروخبرنیوز) ہیراانگڈی کے ابکار برادرس ٹرسٹ کی جانب سے شروع کیے جانے والی ایمبولنس کا افتتاح آج رکن اسمبلی سنیل نائک کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
یاد رہے کہ ہیرانگڈی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں ایمبولنس کی سرویس فراہم نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو منتقل کرنے میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ ہیرا انگڈی کے ابکار برادرس ٹرسٹ سماجی کاموں میں اپنی خدمات برسوں سے دیتا آرہا ہے اورآج سماجی خدمات میں ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے ایمبولنس کا آغاز کردیا ہے۔
اس موقع پر رکن اسمبلی سنیل نائک نےابکار برادرس ٹرسٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے اس کام کی سراہنا کی ، انہوں نے سڑکیں ، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ جس کو چاہے ووٹ دیں لیکن میں اپنے فرض کو پورا کرنے کے لیے پر عزم ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری میعاد کے تقریباً دو سال باقی ہیں اور اس دوران میں آپ کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا۔
پروگرام کی صدارت ابکار ٹرسٹ کے صدر جناب جلال ابکار صاحب نے کی۔
Share this post
