بی جے پی کی کرناٹک یونٹ نے کیوں ہیلپ لائن شروع کرنے کا فیصلہ کیا؟؟

congress, bjp, tejesvi surya, mp tejesvi surya, tejesvi surya mp, Bangalore,

بنگلورو 06 جون 2023 (آئی اے این ایس) بی جے پی کی کرناٹک یونٹ نے کانگریس حکومت کے مبینہ مظالم سے بی جے پی کارکنوں کو 'بچانے' کے لیے ایک ہیلپ لائن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بنگلورو ساؤتھ کے ایم پی اور بی جے پی کے یووا مورچہ کے صدر تیجسوی سوریا نے کہا کہ پارٹی جلد ہی ریاست میں بی جے پی کارکنوں کے لیے ایک ہیلپ لائن شروع کرے گی۔

تیجسوی نے کہا کہ یہ بات ہمارے علم میں آئی ہے کہ بی جے پی کارکنوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور ان کے خلاف جھوٹے مقدمے درج کیے جا رہے ہیں، ہمارے کارکنوں کو کانگریس حکومت کے قانونی مظالم سے بچانے کے لیے وکیلوں کی ایک ٹیم قانونی لڑائی لڑنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام وجوہات کی بناء پر کرناٹک میں بی جے پی کارکنوں کے لیے  7 x 24 ہیلپ لائن شروع کی جائے گی۔ پارٹی کے قانونی سیل کی طرف سے ایک ٹیم کو تربیت دی جائے گی۔  

 

Share this post

Loading...