بھٹکل20 جنوری 2024(فکرو خبر نیوز) ہیل ہیمونیٹی سرویس کے زیر اہتمام "قرآن سب کےلیے"عنوان کے تحت کوئز مسابقہ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ادارہ کے ذمہ دار مولانا عبد المنعم ندوی نے اس کوئز کے انعقاد کا مقصد بیان کرتے کہا کہ اس کا مقصد قرآن کے پیغام کو عام کرنا ہے اور یہ عام کرنا ہے کہ قرآن ہر بنی نوع انسانی کےلئے ہے۔ نہ کہ صرف مسلمانوں کےلیے۔ اور جو اس کو پڑھے اور سمجھے وہ صحیح راہ پاسکتا ہے۔ *هدي للناس*
گروپ کے شرائط
لنک سے گروپ میں شامل ہوسکتے ہیں۔ پھر روزانہ گوگل فارم کے ذریعے کوئز مقابلہ میں حصہ لے سکتے ہیں ۔
نہ عمر نہ جنس اور نہ مذھب کی کوئی قید ہے۔ ہرنوع انساں شامل ہوسکتا ہے۔
ہر دن ایک سوال کیا جائے گا ہردن جواب صحیح ہونے پر نقد انعام ملے گا۔
یہ کوئز کل تیس سوالات پر مشتمل ہوگا۔
یہ کوئز 21جنوری کو شروع ہوگا 20 فروری کو ختم ہوگا۔
مکمل نتائج کے اعلانات ان شاء اللہ 22 فروری کو کیے جائیں گے ۔
سب سے پہلے جن کا سوال صحیح ہوگا ان کو انعام سے نوازا جائے گا۔
اگر ایک ساتھ کئی لوگوں کے جوابات صحیح ہونگے تو قرعہ اندازی کے ذریعے انعام دیا جائے گا ۔
جن کے بھی پورے کوئز میں مکمل جوابات صحیح آئیں گے ان کو بھی اعزاز سے نوازا جائے گا ۔
اس کوئز میں مشارکین کی تعداد جس اعتبار سے بڑھتی جائے گی انعامات میں اضافہ کیا جائے گا۔
کوئز میں نام رجسٹر کرنے کےلیےصرف 50 روپئے فیس ہوگی۔
انعام کے حصول کےلیے ایک دن کی مدت سے قبل ہمارے یہاں نام رجسٹر ہوچکا ہو۔
مقررہ وقت پر جوابات صحیح ہوں گے تو ہی انعام کےحقدار ہوں گے۔
جتنا ممکن ہو دور دور تک اس کو عام کرو تاکہ اللہ کا کلام پوری دنیا میں عام ہو۔۔۔ان شاءاللہ بہت جلد دوسری زبانوں میں بھی شروع ہوگا۔
Share this post
