ہیبری: 03؍اگست 2023 (فکروخبرنیوز) اپنے بچوں کا دھیان رکھنا بے حد ضروری ہے۔ خصوصاً خواتین جب گھریلو کام کاج میں مصروف ہوتی ہے ، اسی طرح راستے چلنے کے دوران بھی بچوں پر نظر رکھیں۔
کل ہی کاروار میں موبائل چارجر کا وائر منہ میں ڈالنے سے آٹھ ماہ کی بچی ہلاک ہوگئی تھی اور آج ہیبری کے ڈوڈا منے کے قریب نالکور گاؤں میں پانی سے بھرے گھڑے میں گرنے سے تین سالہ بچی کے ہلاک ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔
بچی کی شناخت سنتوش بووی کی بیٹی کریتکا (3) کے طور پر کی گئی ہے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچی اپنی دادی منجولا کے ساتھ چل رہی تھی اس دوران اس کا پھسلنے سے وہ پانی سے بھرے گڑھے میں جا گری ، جس کے نتیجے میں اس کی موت ہو گئی۔
Share this post
