ہیبلے پنچایت حدود میں انتخابات کی تیاریاں زوروں پر، کچرہ نکاسی یہاں کا سب سے بڑا مسئلہ ہے؟

بھٹکل20؍ دسمبر 2020(فکروخبرنیوز) کرناٹک میں گرام پنچایت انتخابات 22 اور 27 دسمبر کو دو مرحلوں میں ہونے جارہے ہیں۔ بھٹکل تعلقہ میں پہلے مرحلہ میں انتخابات ہوں گے جس کے لیے تیاریاں زوروں پر جاری ہے۔ اپنے اپنے پارٹی اور افراد کو جتانے کے لیے جاں توڑ کوششیں شروع ہوچکی ہیں۔ تعلقہ کے ہیبلے گرام میں کامیابی حاصل کرنے والے افراد سے کئی امیدیں وابستہ ہیں۔ یہاں کچرہ نکاسی کا کوئی منظم انتظام نہ ہونے کی وجہ سے آئے دن لوگوں کو اس تعلق سے شکایات رہتی ہیں اور وقتاً فوقتاً افسران کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کی بھی کوششیں ہوتی رہتی ہیں لیکن یہ مسئلہ جوں کا توں ہے۔ ویمن سینٹر کی جانب سے کچرہ نکاسی کے لیے عطیہ کردہ گاڑی کا چند مدت استعمال کرتے ہوئے بعض علاقوں میں گھر گھر سے کچرہ اٹھانے کا نظم کیا گیا تھا جو جامعہ آباد میں جمع شدہ کچرہ کے ڈھیر کو ٹھکانہ نہ لگانے اور اس میں سڑان اور بدبو پیدا ہونے کے بعد بیماریاں پھیلنے کے امکانات دیکھتے ہوئے علاقہ والوں نے یہاں کچرہ جمع کرنے سے صاف طور پر منع کردیا جس کے بعد کچرہ نکاسی کا یہ نظام دوبارہ تعطل کا شکار ہوچکا ہے۔ حالیہ انتخابات کولیکر اب عوام کا سب سے بڑا مسئلہ کچرہ نکاسی ہے اور اس کو لے کر امیدواروں کی طرف ہر ووٹر کی نگاہ ہے۔ 
 

Share this post

Loading...