ہیبلے پنچایت نے شروع کیا گھرگھر سے کچرہ اٹھانے کا نظام ، عوام کو اب راحت ملنے کی امید ، سڑکوں کے کنارے کچرہ پھینکنے والوں کے خلاف اب ہوگی کارروائی

heble panchayat, kachra nikasi, jamia abad road,

بھٹکل27؍ جولائی 2022(فکروخبرنیوز) لمبی مدت سے ہبلیے پنچایت حدود میں کچرہ نکاسی کا مسئلہ حل نہ ہونے سے یہاں کےمکین بڑے پریشان تھے۔ اب تعلقہ اور مقامی پنچایت کے ذمہ داران نے اس کا اعلان کرتے ہوئے عوام کے لیے راحت کی خبرسنائی ہے کہ اب گھر گھر سے کچرہ نکاسی کا انتظام کیا گیا ہے جس کے لیے واسو نائک نامی شخص نے اس ٹینڈر کو لیاہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا کچرہ سوکھا ، گیلا اور ڈائپر الگ الگ رکھیں۔ کچرہ نکاسی کے لیے پنچایت کی جانب سے بالڈیاں بھی تقسیم کی جائیں گی۔

بھکل تعلقہ پنچایت چیف آفیسر چیکا منے نے بتایا کہ آؤٹ سورسنگ کے ذریعہ واسو نامی شخص کو گھر گھر سے کچرہ نکجاسی کی ذمہ داری دی گئی ہے ، انہوں نے عوام سے اس سلسلہ میں تعاون کی اپیل کی ہے۔

ہیبلے پنچایت کی پی ڈی او جینتی نائک نے فکروخبر کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال یہ ٹینڈر چھ ماہ تک کے لیے  کیا گیا ہے ۔ اس کے لیے ہر ماہ اسی ہزار روپئے  ادا کرنے ہوں گے ، ہر گھر کے لیے اسی روپئے ، ہوٹلوں کے لیے تین سو روپئے اور شادی ہال کے لیے ایک ہزار روپئے طئے کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد اب سڑکوں کے کنارے کچرہ پھینکنے سے گریز کری، اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوئی پایا تو اس کے خلاف کارروائی کیے جانے کا بھی انہوں نے عندیہ دیا۔

شمس اسکول کے کچرہ کا ڈھیرٹھکانے لگادیا گیا لیکن رحمت آباد میں گندگی جوں کی توں برقرار ہے۔ امید ہے کہ یہاں کا کچرہ بھی جلد صاف کرکے عوام کو بڑی راحت دلائی جائے گی۔  

Share this post

Loading...