کیا اس کے بعد بھی کچھ باقی رہ گیا ہے!!؟؟ ہیبلے پنچایت حدود میں برقعہ پوش خاتون نے اٹھایا صفائی کا بیڑا ، دیکھئے ویڈیو

bhatkal, heble panchayat kachra nikasi masla, burqa posh khatoon ,

بھٹکل 28 فروری2022(فکروخبرنیوز) ہیبلے گرام پنچایت میں کچرہ نکاسی کا مسئلہ حل نہ ہونے سے یہاں کی لوگوں کی پریشانی بیان سے باہر ہے۔ کئی مرتبہ پنچایت کے ذمہ داران کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کی کوشش کی گئی لیکن اس میں ابھی تک کامیابی نہیں ملی ۔ جگہ جگہ کچروں کے ڈھیر بیماریوں کو دعوت دے رہے ہیں۔ سب سے زیادہ پریشانی ان مکینوں کو ہورہی ہے جن کے گھروں کے آس پاس عوام نے کچرہ پھینکنے کا ایک نہ تھمنے والا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ بعض علاقوں میں کچھ مخصوص جگہ ہیں جہاں لوگ اہتمام کے ساتھ کچرہ پھینکتے ہیں اور اس کے ذریعہ ان مکینوں کو ہونے والی پریشانیوں سے باخبر رہتے ہوئے بھی انجان جاتے ہیں۔

ہیبلے حدود میں برقعہ پوش ایک خاتون کی کچرہ صفائی کرنے کی ایک ویڈیو فکروخبر کو موصول ہوئی ہے جو پنچایت اور وہاں کے مکینوں کے لیے شرم کا مقام ہے۔ مسئلہ اب یہاں تک جاپہنچا ہے کہ خواتین کچروں کے ڈھیر سے پریشان ہوکر اب برقعہ پہن کر صفائی کے لیے نکلنے  پر مجبور ہیں۔ یہ ویڈیو ہمارے ان اداروں کے لیے بھی بہت کچھ پیغام دے رہی ہیں جو عوامی خدمات کا دم بھرتے ہیں۔

کیا اس کے بعد کچھ اور دیکھنا باقی رہ گیاہے!!؟؟

دیکھئے ویڈیو

 

Share this post

Loading...