بھٹکل : جامعہ آباد روڈ پر کچروں کا ڈھیر ، علی پبلک اسکول کے طلبہ نے ہیبلے پنچایت کے پی ڈی او سے کی ملاقات

ali public school bhatkal, bhatkal, heble panchayat, kachraun ka dher

بھٹکل 18 اگست 2022(فکروخبرنیوز) جامعہ آباد روڈ پر کچرہ نکاسی کا مسئلہ گھرگھر کچرہ اٹھانے کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد بھی حل نہیں ہورہا ہے۔ رحمت آباد مسجد ابوبکر صدیق  کے قریب اب بھی کچرہ کا ڈھیر لگا ہوا ہے اور تعفّن کی وجہ سے لوگوں کا وہاں سے گذرنا دشوار ہورہا ہے۔ اسی روڈ سے دن میں کئی مرتبہ اسکولوں کی بسیں گذرتی ہیں اور ان بچوں کو جس قدر تکلیف ہوتی ہے ان کا اندازہ انہیں کو ہے۔

آج اسی بات کی شکایت کرتے ہوئے علی پبلک اسکول بھٹکل کے پہلی جماعت سے چوتھی جماعت کے طلبہ ہیبلے پنچایت پہنچے جہاں انہوں نے پی ڈی او سے ملاقات کر اس مسئلہ کی طرف ان کی توجہ مبذول کرائی۔ ان ننھے منے بچوں نے معصومانہ انداز میں ان سے اس مسئلہ کی شکایت کی اور ویڈیو میں عوام کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ وہاں کچرہ نہ پھینکیں ، اور عوام کے اس فعل سے انہیں واقعی میں سخت تکلیف ہوتی ہے۔

پی ڈی او بھی ان معصوموں کے موہ لینے والے انداز سے حیرت میں پڑگیا اور بڑے پیار سے اس مسئلہ کو حل کرنے کا یقین دلایا۔

واضح رہے کہ کئی سالوں سے اس جگہ پر کچرہ پھینکنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب جبکہ ہیبلے پنچایت نے گھر گھر کچرہ اٹھانے کا سلسلہ شروع کیا ہے لیکن اس کے باوجود ان وجوہات کا پتہ لگانا ضروری ہے کہ آخر کیوں اب بھی لوگ یہاں کچرہ پھینکنے پر مجبور ہیں؟

Share this post

Loading...