بھٹکل 19/ اپریل 2020(فکروخبر نیوز) شہر میں شدید گرمی کے درمیان کل رات بادل گرجے اور ہلکی بارش ہوئی۔ تعلقہ کے ہیبلے گرام پنچایت حدود کے کوکنیر نامی علاقہ میں ایک درخت پر بجلی گرنے سے اسے آگ لگے۔
علاقہ والوں نے آگ کے بڑھتی خطرات کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر فائربریگیڈ کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ فائر بریگیڈ عملہ نے فکروخبر کو بتایا کہ آگ لگتے ہی انہیں اطلاع ملی اور وہ فوری طور پر پہنچ گئے اور آگ پر کامیابی کے ساتھ قابو پالیا۔ آگ ناریل کے درخت کے اوپری حصہ میں لگی جس کی وجہ سے فائر بریگیڈ عملہ کو تھوڑی پریشانی لاحق ہوئی۔ علاقہ والوں نے ہمیں بتایا کہ نیچے بیلوں اور گایوں کو باندھنے کے لیے ایک چھوٹا سا شیڈ موجود ہے جس میں بڑی مقدار میں گھاس تھی۔ اگر درخت سے کوئی چنگاری اس پر گرتی تو بڑا حادثہ ہوسکتا تھا لیکن فائر بریگیڈ کے موقع پر پہنچنے کی وجہ سے آگ پر قابو میں آسانی ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی ہیسکام عملہ نے موقع پر پہنچ کر بجلی بند کردی تھی۔
Share this post
