بھٹکل: 07 مارچ 2020(فکروخبر نیوز) ایک مدت سے ہیبلے گرام پنچایت میں کچرہ نکاسی کا مسئلہ زیر بحث ہے۔ کوششوں کے بعد یہاں کے بعض علاقوں سے گھر گھر سے کچرہ اٹھانے کی کوشش کی گئی اور اس میں کامیابی بھی ملی لیکن جن علاقوں سے گھر گھر کا کچرہ اٹھاکر مسجد سیدنا ابراہیم جامعہ آباد کے بالمقابل والے گراؤنڈ پر ڈالا جارہا تھا وہاں سے اب کچرہ نہیں اٹھایا جارہا ہے۔ اسی سلسلہ میں ایس ڈی پی آئی ہیبلے یونٹ نے پنچایت پی ڈی او کو ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے کہا مطالبہ کیا ہے کہ یہاں سے کچرہ جلد از اٹھایا جارہا ہے کہ انہو ں نے انتباہ دیا ہے کہ کچرہ نکاسی نہ کرنے کی صورت میں پنچایت کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔ انہوں نے اخباری بیان میں کہا کہ اس سے پہلے پنچایت کے ذمہ داران نے ہمیں بتایاتھا کہ دس سے پندرہ روز کے اندروہاں سے کچرہ اٹھایا جائے گا لیکن اتنے دن گذرنے کے باوجود اب یہاں سے کچرہ نہیں اٹھایا جارہا ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ یہاں پر جامع مسجد ہے، اس کے ساتھ ساتھ ہائی اسکول اور اس میدان سے متصل رہائشی مکانات بھی ہیں اور یہاں پر کئی کئی روز سے کچرہ رہنے سے مکینوں کو پریشانیاں ہورہی ہیں۔
Share this post
