ساحلی کرناٹکا میں موسلادھار بارش ہنوز جاری ، آئندہ دودنوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری ، کل بھی اسکولوں اور کالجوں میں رہے گی تعطیل

bhatka, karwar, udupi, mangalore, kartaka rain , karnataka heavy rain, heavy rain in karnatka, heavy rain in coastal karnataka,

کاروار07؍ جولائی 2022(فکروخبرنیوز) ساحلی علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ آج صبح سے کل تک اورینج الرٹ جاری تھا لیکن آج بارش کو دیکھتے ہوئے مزید دودنوں کے لیے ساحلی اضلاع (اترکنڑا ، اڈپی ، جنوبی کنڑا) میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

اترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر مہیلن مولئی نے کل 8 جولائی جمعہ کو بھی اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

آئندہ دو روز تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں جبکہ اس کے بعد کے دو دن یعنی 10 اور 11 جولائی کو ساحلی کرناٹکا کے تینوں اضلاع میں اورینج الرٹ جاری کیا جائے گا۔  

Share this post

Loading...